ابنا: وزیر زراعت نے آج تہران میں ڈی ایٹ گروپ کے وزراۓ زراعت کے اجلاس میں کہا کہ دنیا کی آبادی میں ایک ارب انسان شدید غربت کی بنا پر بھوک مری کا شکار ہیں دو ارب انسانوں کو غذائي قلت اور غذا کی عدم سکیورٹی کا سامنا ہے۔ خلیلیان نے کہا کہ دنیا میں غذائي بحران دوہزار آٹھ میں شروع ہوا اور دو ہزار نو میں اس بحران میں شدت آئي ۔ انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کو اس بحران سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا جنہوں نے غذائي اشیا درآمد کرنے کی پالیسی بنا رکھی تھی۔ تہران میں غذائي اشیاء کی سلامتی کا جائزہ لینے کےلئے ڈی ایٹ ملکوں کے وزرائے زراعت کا اجلاس ہورہا ہے۔ڈی ایٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ملیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔ اس اجلاس میں غذائي اجناس میں خود کفیل ہونے کی راہوں کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سالانہ ایک سو سات ملین ٹن غذائي اشیاء کی پیداوار کےساتھ اس شعبے میں خود کفیل ہونے کی طرف تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے اور ایران میں ضرورت کی نوے فیصد غذائي اشیاء ملک کے اندر پیدا ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
17 مئی 2011 - 19:30
News ID: 242207
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر زراعت صادق خلیلیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں غذائي سلامتی کا معیار کسی بھی ملک سے کم نہیں ہے۔